مون سون کے اثرات: تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ
تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح میں نمایاں اضافہ، بجلی کے تمام 17 پیداواری یونٹس فعال
حالیہ بارشوں اور بالائی علاقوں سے آنے والے سیلابی ریلوں کے باعثتربیلا ڈیم میں پانی کی آمد میں مسلسل اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔
ترجمان تربیلا ڈیم کے مطابق، ڈیم میں پانی کی سطح ڈیڈ لیول سے 128 فٹ بلند ہو چکی ہے۔
پانی کی موجودہ سطح 1530 فٹ ہے، جبکہ تربیلا ڈیم کا ڈیڈ لیول 1402 فٹ ہے،۔
تربیلا ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی زیادہ سے زیادہ گنجائش 1550فٹ ہے۔
ترجمان کے مطابق اس وقت تربیلا ڈیم میں 3 لاکھ 20 ہزار کیوسک پانی کی آمد ہورہی ہے۔
، جبکہ ڈیم سے 3 لاکھ 15 ہزار کیوسک پانی کا اخراج کیا جارہا ہے۔
پانی کی سطح میں یہ اضافہ رواںمون سون سیزن کے دوران ڈیم کی بھرنے کی جانب مثبت پیش رفت کی نشاندہی کرتا ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں