پاور سیکٹر گردشی قرض میں کمی کا پلان، رواں ہفتے سے ادائیگیوں کا امکان

پاور سیکٹر گردشی قرض کیلئے ادائیگیاں رواں ہفتے سے شروع ہونے کا امکان

پاور سیکٹر گردشی قرض میں 85 فیصد تک کمی کا پلان حتمی مرحلے میں داخل، گردشی قرض کو کم کرنے کیلئے ادائیگیوں کا آغاز رواں ہفتے سے کئے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق سرکلر ڈیٹ 561 ارب روپے تک محدود کرنے پر عملدرآمد کی تیاری مکمل کرلی گئی ہیں۔
، جبکہ سرکلر ڈیٹ ادائیگیوں کیلئے بینکوں سے لیے گئے 1275 ارب استعمال ہونگے۔
ذرائع نے بتایا کہ بینکوں سے لیے گئے قرض کا حجم 1275 ارب ہے جبکہ وصولیاں سرچارج سے ہونگی۔
، اور رقم سے پاور ہولڈنگ لمیٹڈ اور پاور ہاؤسز کو ادائیگیاں کی جائیں گی۔
، صارفین 3.23 روپے فی یونٹ ڈیٹ سرچارج کے ذریعے قرض ادا کریں گے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں