بیوروکریسی رکاوٹ بن گئی، بزدار دور کی مالی بے ضابطگیاں سامنے نہ آ سکیں

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا احتجاج: بزدار دور کی مالی بے ضابطگیوں پر پیش رفت صفر

بیوروکریسی رکاوٹ بن گئی، بزدار دور کی مالی بے ضابطگیوں کی تحقیقات ٹھپ
سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے دور حکومت میں ہونے والی مبینہ مالی بے ضابطگیوں کی تحقیقات میں بیوروکریسی کی عدم دلچسپی اور غیر سنجیدگی سنگین رکاوٹ بن گئی ہے۔
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی تھری کے چیئرمین احمد اقبال نے بیوروکریسی کے رویے پر شدید احتجاج کرتے ہوئے اجلاس ہی ختم کر دیا۔
چیئرمین احمد اقبال نے اجلاس کے دوران شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ متعلقہ محکمے سے ہم ایک روپے کی بھی ریکوری نہیں کر سکے،۔
ایک آڈٹ پیرا بھی سیٹل نہیں ہوا، ہماری کارکردگی صفر نہیں بلکہ منفی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ تیسرے اجلاس میں بھی افسران بغیر تیاری کے شریک ہوئے اور کسی بھی انکوائری کو سات دن میں مکمل نہیں کیا جا سکا۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں