بے نظیر نشوونما پروگرام الزامات پر مفتاح اسماعیل کا دوٹوک جواب
عوام پاکستان پارٹی کے مرکزی سیکریٹری جنرل مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ بے نظیر نشوونما پروگرام کے حوالے سے تمام الزامات بے بنیادہیں ۔
، ثبوت ہیں تو سامنے لائیں۔ وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری الزامات پر معافی مانگیں یا عدالتوں میں سامنا کریں۔
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل کا کہناتھا کہ اس پروجیکٹ کے بارے میں علم بھی نہیں تھا،ورلڈ فوڈ پروگرام کو سامان بیچتے ہیں۔
، اسحاق ڈار شوگر ایڈوائزری بورڈ میں ہیں کیا یہ مفادات کا تصادم نہیں ہے۔
، جان بوجھ کر چینی ایکسپورٹ کروائی گئی،چینی مہنگی کروانے کیلئے ایکسپورٹ کروائی گئی۔
ان کا کہناتھا کہ بجلی کے بلوں میں244ارب کی روپےکی اووربلنگ کی گئی، 3سال سےشہبازشریف کی حکومت چل رہی ہے۔
، ہردوسرے دن بجلی کی قیمت بڑھ رہی ہے،غریب کومارڈالا ہے، پاکستان کےاندربجلی کابل بھرنا مشکل ترین کام ہے۔
، اگرآپ سچےہیں تو اووربلنگ کے 244 ارب روپے عوام کو واپس کر دیں۔