یوکرینی ڈرون حملے، روس میں ہزاروں افراد بجلی سے محروم، ٹرین میں آگ لگ گئی

یوکرینی ڈرون حملے: روس میں بجلی بند، ٹرین جل گئی

روس کے علاقے ڈونیٹسک پر یوکرینی ڈرون حملے کے نتیجہ میں ڈیڑ لاکھ افراد کو بجلی کی فراہمی اور ایک ریلوے اسٹیشن پر ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہو گئی ۔
جبکہ ایک مال بردار ٹرین کوآگ لگ گئی ۔روسی میڈیا کے مطابق پیر کی رات گئے۔
شروع ہونے والا یوکرینی ڈرون حملہ ڈیڑھ گھنٹے تک جاری رہا ۔
جس کے دوران درجنوں یوکرینی ڈرونز نے ماکیوکا، اور یاسینوتاایا میں بجلی کی فراہمی کے انفراسٹرکچر کو نشانہ بنایا ۔
حملے کے نتیجے میں بجلی کے کئی سب سٹیشن متاثر ہوئے اور علاقے میں بڑے پیمانے پر بلیک آؤٹ ہو گیا۔
حملے میں اضافی نقصانات اور ہلاکتوں کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں۔
یوکرینی ڈرون حملے کے دوران ڈونیٹسک کے کویبیشیوسکی ضلع میں ایک بڑی آگ دیکھی گئی،۔
جب کہ مبینہ طور پر ایک ڈرون کیفسکی ضلع میں ایک رہائشی عمارت سے ٹکرا گیا۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں