وفاقی حکومت کا بجلی کے کنکشن کے حصول کے قوانین میں ترمیم کا فیصلہ

بجلی کے کنکشن کے قوانین میں ترمیم، صارفین کیلئے آسانی متوقع

فاقی حکومت نے بجلی کے کنکشن کے حصول کے قوانین میں ترمیم کا فیصلہ کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق گھریلو، کمرشل ،صنعتی صارفین کےکنکشنز کیلئے قوانین میں ترمیم کی جائیگی۔
،گھریلو کنکشن کیلئے صارفین سے انتہائی ضروری 2دستاویزات لینے پر تجاویز طلب کی گئی ہیں۔
کمرشل کیلئے 3جبکہ صنعتی صارفین کیلئے 5اہم دستاویزات کی تفصیلات طلب کی جائیں گی۔
ڈیمانڈ نوٹس کیساتھ بینک میں ٹیسٹ رپورٹ جمع کروانے کا فیصلہ تبدیل کرنیکی ہدایت کر دی گئی۔
اس حوالے سےمیٹرز کی تنصیب سے قبل صارفین سے ٹیسٹ رپورٹ لینے کی ہدایات جاری کر دی گئیں۔
قبل ازیں صارفین ڈیمانڈ نوٹس کیساتھ بینکس میں ٹیسٹ رپورٹ جمع کروا رہے ہیں۔
بینک ڈیمانڈ نوٹس جمع کرنے کے بعد ٹیسٹ رپورٹ متعلقہ دفاتر کو بھجواتے ہیں،۔
متعلقہ دفاتر سے تصدیق ہونے کے بعد صارفین کا کنکشن لگایا جاتا ہے۔
ترمیم کے ذریعے صارفین کو کنکشن کی فراہمی میں آسانی پیدا کی جائے گی۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں