ُپنجاب میں ضلع کی سطح پرسرکاری ہسپتالوں میں اینجو پلاسٹی کا آغاز

مریم نواز کی ہدایت پر پنجاب میں ضلع کی سطح پر اینجو پلاسٹی کا آغاز

امراض قلب میں مبتلا مریضوں کے لئے 16 اضلاع میں کیتھ لیب کا قیام اٹک، جہلم، میانوالی، قصور، جھنگ، وہاڑی، بہاولنگر اور لیہ میں کیتھ لیب قائم ہونگیٹوبہ ٹیک سنگھ، شیخوپورہ، خانیوال، راجن پور، بھکر، چکوال، منڈی بہاؤالدین اور حافظ آباد میں کیتھ لیب بنائی جائیں گی ۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر کیتھ لیب کے لئے ڈاکٹرز اور سٹاف کی تعیناتی کا آغازوزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر بہترین انٹر ونیشنل کارڈیالوجسٹ کی خدمات طلبڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتالوں میں ایف سی پی ایس، ایم ڈی اور امریکن بورڈ آف کارڈیالوجی سے ڈپلومہ کرنے والے ڈاکٹرز کو تعینات کیا جائے گا۔
کیتھ لیب میں کارڈیالوجی کے تجربہ کار میڈیکل آفیسر اور نرس بھی رکھی جائیں گی ۔
کیتھ لیب میں میڈیکل ایمجنگ ٹیکنالوجسٹ اور کیتھ لیب ٹیکنالوجسٹ بھی موجود ہوں گے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں کے لئے بہترین کارڈیالوجسٹ کی خدمات حاصل کرنے کا حکم۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں