سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی سستی ہونے کا امکان، صارفین کیلئے ریلیف
کراچی سمیت ملک بھر کیلئے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی سستی ہونے کا امکان
کیپسٹی چارجز میں کمی کے بعد بجلی کی قیمتوں میں مزید کمی کی راہ ہموار ہوگئی، ملک بھر کے لیے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی سستی ہونے کا امکان ہے۔
، بجلی تقسیم کار کمپنیوں نے بجلی صارفین کو 53 ارب 39 کروڑ 30 لاکھ روپے کے ریلیف کے لیے درخواست نیپرا میں دائر کردی۔
بجلی کی تقسیم کارکمپنیوں نے بجلی سستی کرنے کے لیے نیپرا سے رجوع کرتے ہوئے صارفین کو 53 ارب 39 کروڑ 30 لاکھ روپے کا ریلیف دینے کے لیے درخواست دائر کردی۔
درخواست گزشتہ مالی سال کی آخری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں جمع کرائی گئی ہے۔
، نیپرا کی جانب سے ڈسکوز کی درخواست پر 4 اگست کو سماعت کی جائے گی۔
ڈسکوز کی جانب سے ارسال کردہ درخواست میں کیپیسٹی چارجز کی مد میں 53 ارب 71 کروڑ 40 لاکھ روپےکی کمی مانگی گئی ہے۔
جبکہ ٹرانسمیشن اینڈڈسٹری بیوشن نقصانات کی مد میں 66 کروڑ 20 لاکھ روپے اور آپریشنز اینڈ میٹیننس کی مد میں 18 کروڑ 20 لاکھ روپے وصول کرنے کی درخواست کی ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں