خاندانی منصوبہ بندی وقت کا تقاضہ ہے، علما کا فتویٰ بھی موجود ہے: مصطفیٰ کمال

مصطفیٰ کمال کا بیان: خاندانی منصوبہ بندی وقت کا تقاضہ، پیدائش میں وقفہ ضروری

وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ خاندانی منصوبہ بندی وقت کا تقاضہ ہے، علما نے فتویٰ دیا ہے کہ پیدائش میں وقفہ ضروری ہے۔
اسلام آباد میں ہیضے کی روک تھام کے 3 سالہ پروگرام کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر صحت نے کہا کہ ہسپتالوں میں 68 فیصد کیسز پینے کا صاف پانی نہ ہونے کی وجہ سے آتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ صاف پانی استعمال کریں تو اسپتالوں سے 68 فیصد رش کم ہوجائے گا، مسائل کو سمجھ کر جڑ سے اکھاڑنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
، حکومت کو برا کہہ دینے سے یا الزام تراشی سے ہمارے بچے موت کے منہ میں جانے سے نہیں بچ سکتے۔
، حکومت اور عوام سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز کو اپنا اپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔
مصطفیٰ کمال نے کہا کہ صحت کے بنیادی نظام کو مزید مضبوط کر رہے ہیں۔
، کوشش ہے کہ معمولی نوعیت کے امراض کا علاج مقامی سطح پر ہو، ہیلتھ کیئر کا اصل مقصد مریض کو بیمار ہونے سے بچانا ہے۔
، جتنے بھی ہسپتال بنا لیں، بڑھتی ہوئی بیماریوں کا بوجھ نہیں اٹھایا جا سکتا، علاج سے زیادہ اہم بیماری کی بروقت روک تھام ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں