پیدائش و اموات کے سرٹیفکیٹ کی فیس 7 سال تک معاف، مریم نواز کا بڑا اقدام
وزیراعلیٰ پنجاب کا عوام دوست اقدام: پیدائش و اموات کے سرٹیفکیٹ کی فیس 7 سال تک معاف
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے ایک اہم اقدام اٹھاتے ہوئے پیدائش و اموات کے اندراج اور سرٹیفکیٹ کے اجراء کی فیس 7 سال تک مکمل طور پر معاف کردی ہے۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد سیف نے اعلان کیا کہ اس مدت کے دوران برتھ اور ڈیتھ سرٹیفکیٹ بالکل مفت فراہم کیے جائیں گے۔
رولز 2025 کے تحت 7 سال بعد پیدائش کے اندراج کی فیس 200 روپے اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے ایک ہزار روپے جبکہ اموات کے سرٹیفکیٹ کی فیس ایک ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔
اس کے علاوہ سرٹیفکیٹ میں تبدیلی یا تصحیح کی فیس کو 2 ہزار روپے سے کم کرکے 500 روپے کردیا گیا ہے۔