چینی مافیا کے خلاف وزیراعظم کا پہلا وار: ٹیکس کا سخت نفاذ
وزیراعظم شہباز شریف کا طاقتور شوگر مافیا سے ٹکرانے کا فیصلہ
اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے چینی مافیا کیخلاف ٹیکس کے سخت نفاذ کے ذریعے پہلا بڑا وار کیا ہے۔
، لیکن مافیا نے بھی جوابی حملہ کرتے ہوئے ملکی مارکیٹس کو نشانہ بنایا ہے۔
، جس کے نتیجے میں چینی کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔
یہ صورتحال نئی معاشی بے چینی کو جنم دے رہی ہے اور حکومت کے عزم کو کڑی آزمائش میں ڈال رہی ہے۔
وزیراعظم، جن کے اپنے خاندان کی چینی کی صنعت سے پرانی وابستگی رہی ہے۔
، انہوں نے سیاسی اور مالی لحاظ سے مضبوط سمجھے جانے والے اس شعبے سے ٹکرانے کا فیصلہ کیا ہے۔
چینی مافیا کے خلاف وزیراعظم کا عوامی مؤقف حیران کن ہونے کے ساتھ باعث امید بھی معلوم ہوتا ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں