جمشید دستی کا ضمنی انتخاب رکوانا: لاہور ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ

جمشید دستی کا ضمنی انتخاب رکوانا، عدالت نے الیکشن کمیشن کی کارروائی معطل کر دی

لاہور ہائیکورٹ نے جمشید دستی کی درخواست پر این اے 175 میں ضمنی انتخاب رکوا دیا
لاہور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے رہنما جمشید دستی کی درخواست پر این اے 175 میں ضمنی انتخاب رکوادیا، عدالت اٹارنی جنرل کو معاونت کے لیے نوٹس جاری کردیا۔
لاہور میں ہائیکورٹ میں تحریک انصاف کے رہنما جمشید دستی کی نااہلی کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔
عدالت نے جمشید دستی کی استدعا پر این اے 175 میں ضمنی الیکشن کا شیڈول معطل کرتے ہوئے ضمنی انتخابات روک دیے۔
عدالت نے جمشید دستی کے خلاف الیکشن کمیشن کی کاروائی بھی معطل کردی جبکہ اٹارنی جنرل کو معاونت کے لیے نوٹس جاری کردیے۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے رواں ماہ 15 جولائی کو جمشید دستی کی تعلیمی اسناد کو جعلی قرار دیتے ہوئے انہیں قومی اسمبلی کی رکنیت کے لیے نااہل قرار دے دیا تھا۔۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں