بھارت کی ہائبرڈ جنگ دہشتگرد گروہوں کے ذریعے جاری ہے: عاصم منیر
معرکہ حق میں شکست خوردہ بھارت دہشتگردوں کے ذریعے ہائبرڈ جنگ کو فروغ دے رہا ہے: فیلڈ مارشل
فیلڈ مارشل عاصم منیر کا کہنا ہے “معرکہ حق” میں شکست سے دوچار بھارت دہشتگرد گروہوں کے ذریعے ہائبرڈ جنگ کو فروغ دے رہا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے 16ویں سیشن کے شرکاء سے ملاقات کی۔
، جس میں سول سرونٹس اور ماہرین تعلیم بھی شریک ہوئے۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بھارت کی جانب سے دہشت گرد عناصر کی سرپرستی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت “معرکہ حق” میں شکست سے دوچار ہو چکا ہے۔
، بھارت دہشت گرد گروہوں کے ذریعے ہائبرڈ جنگ کو فروغ دے رہا ہے۔
، یہ گروہ بھی معرکہ حق میں بھارت کوذلت آمیز شکست جیسا ہی انجام پائیں گے۔
انہوں نے کہا دہشت گردی نہ مذہب دیکھتی ہے نہ فرقہ اور نہ ہی نسل، دہشتگردی کے خاتمے کے لیے قومی سطح پر اجتماعی عزم اور یکجہتی ناگزیر ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں