بھارت کا پاکستان سے سیمی فائنل نہ کھیلنا، پاکستان فائنل میں براہ راست جائے گا
بھارت کا پاکستان سے ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کا سیمی فائنل نہ کھیلنے کا فیصلہ
بھارت نے پاکستان سے ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کا سیمی فائنل نہ کھیلنے کا فیصلہ کر لیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق شیکھر دھون کا کہناتھا کہ پاکستان کے خلاف میچ نہ کھیلنے کے موقف پ قائم ہیں۔
پاک بھارت سیمی فائنل کل برمنگھم میں شیڈول ہے ، بھارت سیمی فائنل سے دستبردار ہوا تو پاکستان فائنل کھیلے گا ۔
یاد رہے کہ منگل کو انگلینڈ میں جاری ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے اہم میچ میں بھارتی چیمپئنز نے ویسٹ انڈیز چیمپئنز کو شکست دے کر ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔
ویسٹ انڈیز نے پہلے کھیلتے ہوئے بھارتی لیجنڈز کو مقررہ 20 اوورز میں 145 رنز کا ہدف دیا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز 2025 کے پہلے مرحلے میں پاک بھارت ٹاکرا منسوخ کر دیا گیا تھا۔
بھارتی کھلاڑیوں نے پاکستان کے خلاف میچ کھیلنے سے انکار کیا تھا۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں