زائرین کا ایران و عراق بذریعہ سڑک سفر: قائمہ کمیٹی کی شدید تشویش
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور نے زائرین کی بذریعہ سڑک ایران و عراق جانے پر پابندی کے معاملے پر وزیر داخلہ محسن نقوی کو طلب کرلیا۔
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور کا اجلاس چیئرمین سینیٹر عطا الرحمٰن کی زیر صدارت منعقد ہوا۔
اجلاس میں وزارت مذہبی امور نے قائمہ کمیٹی کو زائرین کے ایران عراق بذریعہ سڑک سفرپر پابندی کےحوالے سے بریفنگ دی۔
سینیٹر علامہ ناصر عباس نے کہا کہ کیا پاکستان میں رہنے والوں کے مذہبی حقوق کا خیال رکھنا حکومت کی ذمہ داری نہیں؟
پابندی سے عوام کو کم از کم 50 ارب روپے کا نقصان ہوگا۔
وزیر مذہبی امور سردار یوسف نے کہا کہ ہم نے کوئی پابندی نہیں لگائی، ہر طرح سے آپ کے ساتھ ہیں۔
، تاہم وزیر داخلہ زائرین کی بذریعہ سڑک روانگی پر پابندی کی پالیسی جب تک واپس نہیں لیتے ہم کچھ نہیں کرسکتے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں