بھارتی فوجی نقصانات تسلیم کریں، عوام کو گمراہ نہ کریں: دفتر خارجہ

بھارتی رہنما عوام کو گمراہ کرنے کے بجائے اپنے فوجی نقصانات تسلیم کریں: ترجمان دفتر خارجہ

ترجمان دفتر خارجہ نے بھارتی پارلیمان میں نام نہاد آپریشن سندور پر بحث سے متعلق میڈیا سوالات پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی رہنما عوام کو گمراہ کرنے کے بجائے اپنے فوجی نقصانات تسلیم کریں۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہناتھا کہ بھارتی قیادت کو جنگ بندی میں تیسرے فریق کا فعال کردار بھی مان لینا چاہئے، ۔
بھارت نے پہلگام حملے کی شفاف اور آزادانہ تحقیقات کی فوری پیشکش قبول نہیں کی۔
، بھارت نے جارحیت اور تصادم کا راستہ اختیار کیا، ۔
بھارت پہلگام حملے کے بعد خود ہی مدعی، منصف اور جلاد بن بیٹھا، نام نہاد ’’آپریشن مہادیو‘‘ سے متعلق کسی بھی دعوے کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں