ڈیجیٹل کرنسی پر کام جاری، نئے کرنسی نوٹوں کے ڈیزائن فائنل کرلئے : گورنر اسٹیٹ بینک
گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد کا کہنا ہے کہ نئے کرنسی نوٹوں کے ڈیزائن فائنل کرلئے ہیں اور منظوری کے لئے جلد وفاقی کابینہ میں لے کر جائیں گے۔
بدھ کے روز گورنر اسٹیٹ بینک نے صنعتکاروں کا مطالبہ مسترد کرکے شرح سود 11 فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان کیا ۔
اور کہا کہ معاشی اشاریوں میں بہتری آئی ہے جبکہ مہنگائی ہدف سے کچھ کم رہی ہے۔
جمیل احمد کا کہنا تھا کہ کرپٹو کرنسی سے متعلق حکومت نے قانون بنادیا ہے۔
جس کے مطابق ورچوئل ایسٹس ریگولیٹری اتھارٹی بنے گی اور جلد مرکزی بینک کی ڈیجیٹل کرنسی کا پائلٹ پراجیکٹ کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ ڈیجیٹل کرنسی پر ہم پہلے ہی کام کر رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ مالی سال میں ترسیلات زر میں 8 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا ۔
جبکہ ترسیلات زر اگلے سال 40 ارب ڈالر تک پہنچ سکتی ہیں اور شرح نمو سوا 3 سے سوا 4 فیصد تک رہے گی۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں