ٹرمپ کا بھارت پر 25 فیصد ٹیرف: یکم اگست سے نفاذ کا فیصلہ
ٹرمپ کا بھار ت پر 25 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کو ایک اور زور دار جھٹکا دیتے ہوئے 25 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کر دیاہے۔
اور کہا کہ یکم اگست سے بھارت کو یہ ٹیرف ادا کرنا ہو گا اگر ادا نہ کیا تو بھاری جرمانہ کیا جائے گا۔
صدر ٹرمپ کا کہناتھا کہ یاد رکھیں، اگرچہ بھارت ہمارا دوست ہے۔
لیکن ہم نے برسوں کے دوران ان کے ساتھ نسبتاً کم کاروبار کیا ہے کیونکہ ان کے ٹیرف بہت زیادہ ہیں ۔
، دنیا میں سب سے زیادہ ، مزید یہ کہ بھارت نے ہمیشہ اپنا زیادہ تر فوجی ساز و سامان روس سے خریدا ہے۔
، وہ روس سے توانائی خریدنے والا بڑا ملک ہے ، ایسے وقت میں جب دنیا چاہتی ہے کہ روس یوکرین میں حملے بند کرے، یہ تمام باتیں اچھی نہیں ہیں۔
، لہٰذا بھارت اب یکم اگست سے 25 فیصد ٹیرف ادا کرے گا اور ادا نہ کرنے کی صورت میں اضافی جرمانہ بھی عائد کیا جائے گا۔
ٹرمپ نے اپنے بیان کے آخر میں پیغام پر توجہ دینے والوں کا شکریہ بھی ادا کیا ۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں