ایرانی صدر کا پاکستان دورہ: مسعود پزشکیان 2 اگست کو پہنچیں گے

ایرانی صدر کا پاکستان دورہ: دو برسوں میں دوسرا اعلیٰ سطحی دورہ

ایرانی صدر 2 اگست کو سرکاری دورے پر پاکستان پہنچیں گے
صدر اسلامی جمہوریہ ایران مسعود پزشکیان 2 اگست کو دو روزہ سرکاری دورے پر پاکستان آئیں گے۔
ایرانی خبر رساں ادارے ارنا ( آئی آر این اے) نے ایرانی صدر کے سیاسی مشیر کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ صدر مسعود پزشکیان دو روزہ دورے پر 2 اگست کو پاکستان پہنچیں گے۔
مسعود پزشکیان گزشتہ دو برسوں میں پاکستان کا دورہ کرنے والے دوسرے ایرانی صدر ہوں گے، یہ دورہ دراصل جولائی کے آخری ہفتے کے لیے طے تھا۔
اپریل 2024 میں سابق ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے پاکستان کا تین روزہ سرکاری دورہ کیا تھا۔
، یہ دورہ ابراہم رئیسی کی ہیلی کاپٹر حادثے میں وفات سے ایک ماہ قبل ہوا تھا۔
اس دورے کے دوران انہوں نے لاہور اور کراچی کا بھی دورہ کیا تھا۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں