اسلام آباد: قائداعظم یونیورسٹی ہاسٹل سے گرفتار طلبہ کی ضمانتیں منظور

اسلام آباد: قائداعظم یونیورسٹی طلبہ کی ضمانت منظور، جیل سے رہائی

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے قائداعظم یونیورسٹی ہاسٹل سے گرفتار طلبہ کی 50 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانتیں منظور کرلیں۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں واقع جوڈیشل مجسٹریٹ مرید عباس کی عدالت نے ملزمان کی ضمانتوں کی درخواست پر فیصلہ سنایا۔
قائد اعظم یونیورسٹی ہاسٹل سے گرفتار طلبہ کی بعد از گرفتاری درخواست ضمانت پر سماعت کے بعد عدالت نے 50 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض ملزمان کی ضمانتیں منظور کرلیں۔
گرفتار ملزمان کیخلاف تھانہ سیکرٹریٹ میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے قائد اعظم یونیورسٹی کے ہاسٹل سے گرفتار طلبہ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا تھا۔
جوڈیشل مجسٹریٹ مرید عباس نے کیس پر سماعت کی تھی، طالب علموں کے وکیل ریاست علی آزاد کی جانب سے ایف آئی آر کا متن پڑھا گیا تھا۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں