سانحہ 9 مئی مقدمات: 100 سے زائد رہنماؤں اور کارکنوں کو قید

فیصل آباد: 9 مئی مقدمات میں پی ٹی آئی رہنماؤں کو سزائیں

9 مئی مقدمات: عمر ایوب، شبلی فراز، حامد رضا، زرتاج گل کو 10 ، 10 سال قید کی سزا
فیصل آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے سانحہ 9 مئی کے دو مقدمات میں فیصلہ سناتے ہوئے پی ٹی آئی رہنماؤں عمر ایوب، صاحبزادہ حامد رضا، شبلی فراز، زرتاج گل سمیت 100 سے زائد رہنماؤں اور کارکنوں کو قید کی سزائیں سنا دیں ۔
جبکہ فواد چودھری، زین قریشی اور خیال کاسترو کو بری کر دیا گیا۔
انسداد دہشت گردی عدالت نے حساس ادارے کے دفتر پر حملہ کے الزام میں تھانہ سول لائن میں درج مقدمہ نمبر 832 میں 185 ملزمان میں سے 108 ملزمان کو مجرم قرار دیتے ہوئے سزائیں سنائیں اور 77 ملزمان کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کر دیا۔
عدالت نے تھانہ غلام محمد آباد کے مقدمہ نمبر 1277 کے فیصلہ میں 66 ملزمان میں سے 60 ملزمان کو مجرم قرار دیتے ہوئے سزا سنائی جبکہ 6 ملزمان کو بری کر دیا۔
اس موقع پر عدالت کے اندر اور باہر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں