سابق وزیراعظم نواز شریف کی سیاست میں واپسی کی خبریں بے بنیاد
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان الحق صدیقی نے اس بات کی سختی سے تردید کی ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف صدر بننے کا ارادہ رکھتے ہیں یا وہ سیاست میں واپس آ رہے ہیں۔
ان کا یہ بیان ان قیاس آرائیوں کے بعد سامنے آیا ہے کہ صدر آصف علی زرداری اپنے عہدے سے استعفیٰ دے سکتے ہیں۔
، تاہم یہ خبر سیاسی حلقوں میں مکمل طور پر مسترد کی جاچکی ہے۔
سینیٹر عرفان صدیقی نے واضح طور پر ان خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف نے نہ تو صدر بننے کی خواہش ظاہر کی ہے اور نہ ہی اس بارے میں کوئی گفتگو ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ کہنا کہ نواز شریف خود کو صدر بنانے کے لیے نظام میں تبدیلی کی کوشش کر رہے ہیں۔
، سراسر بے بنیاد اور من گھڑت کہانیاں ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ایک وقت تھا جب یہ ناقابلِ تصور تھا کہ آصف زرداری صدر بن سکتے ہیں۔
، مگر یہ فیصلہ حالات، وقت اور سیاسی فضا کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا تھا۔
اس سے قبل بھی عرفان صدیقی نے آصف زرداری کے استعفے کی خبروں کو مسترد کیا تھا۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں