سولر پینلز کی آڑ میں منی لانڈرنگ کا انکشاف، 111 ارب کے جرمانے

سولر پینلز کی درآمدات کی آڑ میں اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کا انکشاف

پاکستان میں سولر پینلز کی درآمدات کی آڑ میں اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کا انکشاف ہوا ہے۔
ڈائریکٹر کسٹمز پوسٹ کلیئرنس آڈٹ کی جانب سے تیار کی گئی تحقیقاتی رپورٹ پر ایف بی آر نے 13 جعلی درآمدی کمپنیوں پر مجموعی طور پر 111 ارب روپے کے جرمانے عائد کردیے ہیں۔
آڈٹ رپورٹ کے مطابق جعلی کمپنیوں نے سولر پینلز کی درآمد ظاہر کر کے ملک سے 120 ارب روپے بیرونِ ملک منتقل کیے تھے۔
جعلساز کمپنیوں کے نیٹ ورک نے فرضی کاغذات پر 140 ارب روپے بینک میں جمع کیے۔
، اِن 13 جعلساز کمپنیوں کا تعلق پشاور، کوئٹہ، اسلام آباد سے ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں