جنگلات کے تحفظ کیلئے فارسٹ رینجرز: ماحولیاتی ہیروز کا اعتراف
جنگلات کے تحفظ کیلئے فارسٹ رینجرز کی خدمات قابل تحسین ہیں: مریم نواز
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے کہا ہے کہ جنگلات کے تحفظ کیلئے فارسٹ رینجرز کی خدمات قابل تحسین ہیں۔
فارسٹ رینجرز کے عالمی دن پر اپنے خصوصی پیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کا کہنا تھا کہ فارسٹ رینجرز کا دن منانے کا مقصد جنگلات کے تحفظ کے لئے اقدامات پر عوامی شعور بیدار کرنا ہے۔
، جنگلات کے تحفظ کیلئے رینجرز کی خدمات قابل تحسین ہیں، فارسٹ گارڈز ہمارے ماحولیاتی ہیرو ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جنگلات کا تحفظ قومی مفاد کا معاملہ ہے، عوام کو رینجرز سے بھرپور تعاون کرنا چاہیے۔
، پنجاب میں فارسٹ رینجرز جنگلات کے تحفظ میں قابل قدر کردار ادا کر رہے ہیں۔
، قدرتی وسائل کے تحفظ میں رینجرز کی خدمات ناقابلِ فراموش ہیں۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں