ایف بی آر افسران کے تبادلے کی تیاریاں مکمل، 200 سے زائد متاثر
ایف بی آر ناقص کارکردگی پر سینکڑوں افسران کی اکھاڑ پچھاڑ کی تیاریاں مکمل
اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی ناقص کارکردگی پر سینکڑوں افسران کی اکھاڑ پچھاڑ کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہے۔
ذرائع ایف بی آر کے مطابق ان لینڈ ریونیو سروس کے گریڈ 17 اور 18 کے 200 سے زائد افسران کے تقرروتبادلے کیے جائیں گے۔
، دوسرے فیز میں ایف بی آر کے گریڈ 19 اور 20 کے افسران بھی تبدیل ہوں گے۔
جبکہ ایف بی آر افسران کے تقرروتبادلوں کے نوٹیفیکیشنز رواں ہفتے ہی جاری ہوجائیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف بی آر فیلڈ فارمیشنز کارکردگی غیرتسلی بخش ہونے کے باعث افسران کی اچھاڑ پچھاڑ کا فیصلہ کیا ہے۔
، مجاز اتھارٹی نے گریڈ 17 اور 18 کے 40 فیصد سے زائد افسران کی رِی شفلنگ کی منظوری دی۔
، تاہم ایف بی آر بورڈ ممبران میں بھی جلد ہی تبدیلیاں کیے جانے کا پلان تیار کیا گیا ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں