پاکستان کی آئی ٹی برآمدات ریکارڈ سطح 3 ارب 80 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئیں
پاکستان کی آئی ٹی برآمدات تاریخی سطح پر پہنچ گئیں۔ آئی ٹی کی خدمات کی برآمدات میں گزشتہ مالی سال کے دوران 58 کروڑ 60 لاکھ امریکی ڈالر کا اضافہ ہوگیا۔
پلوشہ خان کی زیرصدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی کے اجلاس میں پاکستان کی آئی ٹی برآمدات کی تفصیل پیش کردی گئی۔
پاکستان میں آئی ٹی کی خدمات کی برآمدات میں گزشتہ مالی سال کے دوران 58 کروڑ 60 لاکھ امریکی ڈالر کا اضافہ ہوگیا۔
حجم 3 ارب 80 کروڑ ڈالر ہوگئیں۔پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ کے مطابق آئی سی ٹی خدمات میں 18 فیصد اضافہ ہوا،-
2023،24 میں برآمدات 3.223 ارب امریکی ڈالر تھیں۔ برآمدات کی رقم بڑھ کر 3.809 ارب امریکی ڈالر تک پہنچ گئی۔
پی ایس ای بی کے مطابق جون 2025 میں خدمات کی برآمدات سے 33کروڑ 80 لاکھ امریکی ڈالر آئے۔
، جون کے مہینے میں اب تک کی سب سے زیادہ آئی ٹی ترسیلات ہوئیں۔
، عالمی اقتصادی چیلنجوں کے باوجود آئی ٹی برآمدات میں اضافہ خوش آئند ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں