نئی پالیسی: پنجاب طبی عملے کی چھٹیوں کی سہولت محدود، تنخواہ نہیں ملے گی
پنجاب میں طبی عملے کی چھٹیوں کیلئے نئی پالیسی متعارف کرادی گئی،۔
تین ہفتے کی چھٹیاں ملیں گی، چھٹیوں کے پیسے نہیں دیئے جائیں گے۔
پنجاب حکومت نے طبی عملے کی چھٹیوں کیلئے نئی پالیسی متعارف کروادی، طبی عملے کو گرمی کی چھٹیاں صرف 3 ہفتے کیلئے ہوں گی۔
، طبی عملے کو رخصت کے پیسے نہیں دیئے جائیں گے۔
محکمہ صحت پنجاب کا مؤقف ہے کہ طبی عملے کیلئے چھٹی سہولت ہے، استحقاق نہیں، ۔
محکمہ صحت پنجاب نے چھٹیوں کیلئے نئی پالیسی کا نوٹیفیکشن جاری کردیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق اسپتالوں میں 67 فیصد کلینکل فیکلٹی، 50 فیصد سائنسز فیکلٹی کا ڈیوٹی پر حاضر رہنا لازم ہے۔
، ہر طبی ادارے میں لیو مینجمنٹ کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔
محکمہ صحت پنجاب کے نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ کمیٹی ہر سال 30 اپریل سے قبل سالانہ چھٹیوں کا لیو روسٹر جمع کروانے کی پابند ہوگی۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں