فیلڈ مارشل اورٹرمپ ملاقات میں طے ہونے والے معاملات کو پارلیمنٹ کے سامنے لایا جائے: اے پی سی اعلامیہ
اے پی سی کا اعلامیہ جاری کر دیا گیاہے جس میں کہا گیاہے کہ اپوزیشن اے پی سی نے ٹروتھ اینڈ ری کنسیلیشن کمیشن تشکیل کا مطالبہ کر تی ہے۔
، 2024 کے عام انتخابات کے نتائج کو تسلیم نہیں کرتے، 26 ویں آئینی ترمیم کو ختم اور ججز کی تقرری کیلئے غیر متنازع طریقہ اپنا جائے۔
، بانی اور ان کے اہلیہ کے کیسز کی فوری سماعت کی جائے، گزشتہ روز ملکی تاریخ کا سیاہ دن تھا، اپوزیشن لیڈرز کو سزائیں دی گئیں۔
، میڈیا پر پیکا قوانین جیسی پابندیاں مسترد، آزادی صحافت پر قدغن قابل قبول نہیں۔
فیلڈ مارشل اورٹرمپ ملاقات میں طے ہونے والےمعاملات کو پارلیمنٹ کے سامنے لایاجائے۔
تحریک تحفظ آئین پاکستان کی آل پارٹیز کا نفرنس کا اعلامیہ جاری کر دیا گیاہے۔
جسے مصطفیٰ نواز کھوکھر نے پڑھ کر سنایا، انہوں نے کہا کہ اے پی سی میں جمہوری انداز میں مشاورت کی گئی۔
،تمام سیاسی جماعتوں نے رائے دی اپوزیشن کو ختم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں