محکمہ موسمیات کی پیشگوئی: مون سون کا چھٹا اسپیل پنجاب میں بارش لائے گا
محکمہ موسمیات نے پنجاب کے بیشتر اضلاع میں مزید بارشوں کی ہے۔
ترجمان پی ڈی ایم اے نے 24 گھنٹوں میں پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بادلوں کے برسنے کے ساتھ ساتھ مون سون بارشوں کا چھٹا اسپیل 5 اگست سےشروع ہونے کا امکان ظاہرکیا ہے۔
،جڑواں شہروں میں رات گئے ہونے والی موسلادھار بارش کے بعد شہراقتدار میں موسم خوشگوار ہو گیا۔
محکمہ موسمیات کےمطابق لاہور اور اسکے گردو نواح میں مطلع جذوی طورپر ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔
،آج دھوپ چھاؤں کا سلسلہ جاری رہنے کے امکانات ہیں۔
،ہوا چلنے کی رفتار 5 کلومیٹر فی گھنٹہ جبکہ نمی کا تناسب 75 فیصد سے زائد ریکارڈ کیا جارہا ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں