جنگ کے دوران ڈیجیٹل میڈیا بہترین ہتھیار ثابت ہوا :بلاول بھٹو زرداری
چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ جنگ کے دوران پتہ چلا کہ ڈیجیٹل میڈیا بہترین ہتھیار ہے۔
شہر قائد میں پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس ( پی ایف یو جے) کے 75 سال مکمل ہونے پر فیڈرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین کے اعزاز میں وزیراعلیٰ ہاؤس سندھ میں دیے گئے عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ جنگ کے دوران عالمی سطح پر پاکستان اور بھارتی میڈیا آمنے سامنے تھے۔
انہوں نے کہا کہ پی ایف یو جے نے آزادی صحافت کے لیے تحریک چلائی۔
، بےنظیربھٹو شہید تحریک میں صحافیوں کے ساتھ کھڑی رہیں۔
، تحریک بحالی جمہوریت ( ایم آر ڈی) میں صحافیوں نے بھی جدوجہد کی۔
، آج بھی آزادی صحافت سے متعلق چیلنجز ہیں۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں