ڈاکٹر مسعود پزشکیان کا پہلا سرکاری اسلام آباد دورہ: دوطرفہ تعلقات پر بات چیت
ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان اسلام آباد پہنچ گئے
ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان اپنے پہلے سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے ایئرپورٹ پر ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان اور ان کے وفد کا پرتپاک استقبال کیا۔
ایرانی وفد میں وزیر خارجہ عباس عراقچی، سینئر وزرا اور دیگر اعلیٰ حکام شامل ہیں۔
دورے کے دوران صدر پزشکیان صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقاتیں کریں گے۔
اس کے علاوہ پاکستان اور ایران کے درمیان اعلیٰ سطحی وفود کے مذاکرات بھی ہوں گے۔
جن میں دوطرفہ تعلقات، تجارت، سیکیورٹی اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال متوقع ہے۔
یہ ڈاکٹر مسعود پزشکیان کا ایران کے صدر کی حیثیت سے پاکستان کا پہلا سرکاری دورہ ہے ۔
جو دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی سمت ایک اہم پیش رفت ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں