ملک ریاض منی لانڈرنگ 22 ارب روپے: نیب نے شکایت درج کروا دی

ملک ریاض منی لانڈرنگ 22 ارب روپے، اہلیہ و بیٹے بھی نامزد

ملک ریاض، فیملی پر 22 ارب روپے سے زائد کی منی لانڈرنگ کا الزام، نیب نے شکایت درج کروادی
نیب نے احتساب عدالت راولپنڈی میں ملک ریاض اور ان کے اہلِ خانہ پر 22 ارب روپے سے زائد کی مبینہ منی لانڈرنگ پر باضابطہ شکایت درج کروا دی۔
، جس میں کئی شخصیات اور اداروں کو نامزد کیا گیا ہے۔
شکایت احتساب عدالت راولپنڈی میں اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ 2010 کے تحت دائر کی گئی۔
نیب کے مطابق رقم منی لانڈرنگ کے ذریعے بیرونِ ملک منتقل کی گئی پھر واپس لا کر کراچی میں بحریہ آئیکون ٹاور تعمیر کیا گیا۔
احتساب عدالت کے عملے نے شکایت اسکروٹنی کے لیے رکھ لی ہے، جو مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کی جائے گی۔
نیب کی شکایت میں ملک ریاض، ان کی اہلیہ بینا ریاض، بیٹے احمد علی ریاض اور بہو مبشرہ ریاض کو نامزد کیا گیا ہے۔
شکایت میں زین ملک، وقاص رفعت اور سلمان احمد خان کے نام بھی شامل ہیں۔
اداروں میں بحریہ ٹاؤن پرائیویٹ لمیٹڈ اور گلیکسی کنسٹرکشن پرائیویٹ لمیٹڈ کو بطور فریق شامل کیا گیا ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں