ملک بھر میں چینی کی قلت اور قیمتوں میں اضافہ، حکومت کا 2 لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کا فیصلہ

چینی کی قلت شدت اختیار کر گئی، قیمت 195 روپے فی کلو تک جا پہنچی

ملک بھر میں چینی کی قلت اور قیمتوں میں اضافہ، حکومت نے 2لاکھ ٹن چینی درآمد کرنےکا آرڈر دیدیا
حکومت چینی کی قیمت 173 روپے کلو کرکے بھول گئی، ملک بھر میں حکومت کے مقرر کردہ نرخ پر عوام کو چینی دستیاب نہیں۔
، کئی شہروں میں چینی کی قلت کے باعث شہری 180سے 195 روپے فی کلو خریدنے پر مجبور ہیں۔
کراچی کے مختلف علاقوں میں ریٹیل میں چینی کی فی کلو 190 روپے میں فروخت جاری ہے۔
لاہور کے بازاروں سے چینی ہی غائب ہونے لگی، دکانوں پر 173 روپے کے ریٹ ضرور درج ہیں مگر چینی دستیاب نہیں۔
اس حوالے سے لاہور میں دکانداروں کا کہنا ہے کہ اکبری منڈی سے چینی کی سپلائی کئی روز سے بند پڑی ہے، وہ چینی کہاں سے لا کر بیچیں۔
چینی کی سب سے بڑی تھوک منڈی اکبری مارکیٹ کے تاجروں کاکہنا ہےکہ شوگر ملوں کی طرف سے چینی فروخت ہی نہیں کی جارہی۔
، شوگر ڈیلرز نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ آنے والے دنوں میں چینی کی قیمت اور قلت میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔
لاہور کے بازاروں میں چینی اس وقت بھی 180 اور 190 روپے فی کلو کے درمیان فروخت ہورہی ہے۔
ادھر اسلام آباد کے بازاروں میں بھی چینی 195روپے فی کلو میں فروخت کی جارہی ہے ۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں