عمران خان ملک نہیں چھوڑ رہے، وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا نے خبروں کو مسترد کر دیا

عمران خان ملک نہیں چھوڑ رہے، امن و امان پر کوئی سمجھوتہ نہیں :علی امین گنڈا پور کا بیان

عمران خان ملک چھوڑ کر نہیں جا رہے، وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے سربراہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے کسی بھی معاہدے کے تحت ملک چھوڑنے کی خبروں کو سختی سے مسترد کر دیا ہے،۔
انہوں نے ان خبروں کو صوبائی حکومت کو کمزور کرنے کی سازش قرار دیا ہے۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے فوکل پرسن برائے ڈیجیٹل میڈیا یار محمد نیازی نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ میڈیا میں گردش کرنے والی وہ رپورٹس غلط ہیں۔
جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ عمران خان نے صوبے میں امن و امان برقرار نہ رکھنے کی صورت میں وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کو استعفیٰ دینے کا کہا ہے۔
بیان کے مطابق سربراہ پی ٹی آئی نے ایک روز قبل علی امین گنڈاپور کو واضح پیغام دیا تھا کہ وفاق کو خیبر پختونخوا اور قبائلی علاقوں میں کسی نئے فوجی آپریشن کی اجازت نہ دی جائے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں