قومی اسمبلی میں اٹھارہویں آئینی ترمیم میں سقم پر مشاورت شروع
قومی اسمبلی کے رواں سیشن کے دوران پیپلزپارٹی سمیت دیگر جماعتوں سے مشاورت کا فیصلہ کرلیا گیا۔
اتفاق رائے ہونے کی صورت میں ہی ستائیسویں آئینی ترمیم پارلیمنٹ میں پیش کی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق حکومت نے اٹھارہویں آئینی ترمیم میں سقم دور کرنے کےلیے پیپلز پارٹی اور دیگر جماعتوں سے مشاورت کا فیصلہ کرلیا۔
مشاورت قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران جاری رہے گی۔پہلے مرحلے میں پیپلز پارٹی سے مشاورت کی جائے گی۔
، پیپلزپارٹی کی رضامندگی کی صورت میں دیگر جماعتوں سے بات ہوگی، اتفاق رائے ہوا تو حکومت 27 ویں آئینی ترمیم پارلیمنٹ میں لائے گی۔
مکمل اتفاق رائے ہونے تک مذاکرات کی تفصیلات خفیہ رکھی جائیں گی۔
حکومتی ذرائع کے مطابق 18 ویں ترمیم میں بہت سے امور صوبوں کو ملے مگر عملدرآمد نہیں ہوا،۔
صوبے کئی وزارتوں کے آج تک قواعد و ضوابط ہی طے نہیں کرسکے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں