قوم اپنے شہداء کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی، صدر مملکت

شہداء کی قربانیوں کو فراموش نہیں کریں گے: صدر مملکت کا قوم سے خطاب

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ قوم اپنے شہداء کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔
صدر آصف زرداری نے یومِ شہدائے پولیس پر قوم کے نام پیغام دیتے ہوئے کہا کہ آج کے دن ہم اپنے بہادر پولیس افسران اور جوانوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں۔
جنہوں نے ملک و قوم کے خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔
پولیس نے دہشت گردی، جرائم اور بدامنی کے خلاف بھرپور جدوجہد کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہزاروں بہادر پولیس جوانوں نے ملک و قوم کے تحفظ کے لیے اپنی جانیں قربان کیں۔
، شہداء کی قربانیاں عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیے اُن کے غیر متزلزل عزم کی علامت ہیں۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں