فتنہ فساد پارٹی سے جان چھڑوائے بغیر ملک آگے نہیں جاسکتا، عظمیٰ بخاری

عظمیٰ بخاری کا الزام: فتنہ فساد پارٹی ملک کو آگ لگانا چاہتی ہے

وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ فتنہ فساد پارٹی سے جان چھڑوائے بغیر ملک آگے نہیں جاسکتا۔
، پی ٹی آئی سیاسی جماعت نہیں بلکہ فاشسٹ گروہ ہے جو ملک کو آگ لگانا چاہتا ہے۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ جب ملک معاشی طورپر مضبوط ہو رہا ہے تو یہ لوگ فساد کی کال دے رہے ہیں۔
، 26 نومبر کو فائنل کال کا کہا گیا تو کیا انجام ہوا؟، عاشورہ کے بعد احتجاجی تحریک کا کچھ نہیں بنا۔
، گنڈا پور نے دورہ لاہور میں بھی ترقی دیکھی، انہیں (پی ٹی آئی) آر پار کا بہت شوق ہے خود ہی آر پار ہو جاتے ہیں۔
وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ پی ٹی آئی نے پانچ اگست کی کال دی ہے۔
مگر اس دن محب وطن پاکستانی کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کریں گے، ۔
یہودی لابی نے اپنا پروڈکٹ دوبارہ لانچ کیا ہے، عمران خان نے امریکی مفادات کو آگے بڑھایا۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں