ایل پی جی سے 31.25% سستی: نئے گیس کنکشن کے خواہش مندوں کو سستی آر ایل این جی ملے گی
اسلام آباد: حکومت نے نئے گیس کنکشن حاصل کرنے والوں کو سستی آر ایل این جی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق حکومت نے ایک اہم فیصلہ کیا ہے جس کے تحت گھریلو اور تجارتی شعبوں میں نئے گیس کنکشن کے خواہشمندوں کو درآمد شدہ گیس آر ایل این جی فراہم کی جائے گی أ
جو ایل پی جی کے مقابلے میں 31.25 فیصد سستی ہوگی۔
اس فیصلے کا مطلب یہ ہے کہ نئے گیس صارفین کو موجودہ گھریلو صارفین کے برابر نہیں سمجھا جائے گا۔
جن کے لیے سلیب کے لحاظ سے 12 مختلف کیٹیگریز موجود ہیں۔
ایک سینئر سرکاری عہدیدار نے بتایا کہ پاکستان اس وقت آر ایل این جی (درآمد شدہ گیس) کی اضافی مقدار کے مسئلے کا سامنا کر رہا ہے اور حکام چاہتے ہیں کہ یہ گیس ملک بھر میں نئے گیس کنکشن کے خواہشمند افراد کو فراہم کی جائے۔
، اس صورتحال کو سامنے رکھتے ہوئے حکومت نے 2021 سے عائد گیس کنکشنز پر پابندی ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں