مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی دھاوا: پاکستان نے عالمی قانون کی خلاف ورزی قرار دیا

پاکستان کی شدید مذمت: مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی دھاوا عالمی امن کے لیے خطرہ

مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی وزرا کا دھاوا عالمی قانون، انسانی ضمیر پر براہ راست حملہ ہے، پاکستان
پاکستان نے مشرقی مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی وزرا کے دھاوے کی دو ٹوک مذمت کرتے ہوئے تل ابیب کو ان ’بے شرم اقدامات‘ پر آڑے ہاتھوں لیا۔
جو فلسطین اور خطے میں کشیدگی کو ہوا دے رہے ہیں۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر لکھا کہ اسلام کے مقدس ترین مقامات میں سے ایک کی اس طرح بے حرمتی نہ صرف ایک ارب سے زائد مسلمانوں کے عقیدے کی توہین ہے۔
بلکہ بین الاقوامی قانون اور انسانی ضمیر پر بھی براہ راست حملہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ قابض قوت کے ان منظم اور مسلسل اشتعال انگیز اقدامات کے ساتھ ساتھ الحاق کی لاپرواہ باتیں امن کے امکانات کو خطرے میں ڈال رہی ہیں۔
وزیراعظم نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ اسرائیل کے یہ بے شرم اقدامات دانستہ طور پر فلسطین اور خطے میں کشیدگی کو ہوا دے رہے ہیں۔
، جو مشرق وسطیٰ کو مزید عدم استحکام اور تنازع کی طرف دھکیل رہے ہیں۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں