وزارت تجارت: پاکستان کا سب سے بڑا برآمدی ملک امریکا بن گیا، تجارتی سرپلس 14 ارب ڈالر

پاک امریکا تجارتی تعلقات: پاکستان کا سب سے بڑا برآمدی ملک امریکا، برآمدات 23 ارب ڈالر سے تجاوز

پاکستان کیلئے امریکا سب سے بڑا برآمدی ملک بن گیا: ذرائع وزارت تجارت
وزارت تجارت کے ذرائع نے کہا ہے کہ پاکستان کے لیے امریکا سب سے بڑا برآمدی ملک بن گیا۔
، پاکستان کا امریکا کے ساتھ تجارتی سرپلس 4 سال میں 14 ارب 44 کروڑ ڈالرز پر پہنچ گیا۔
ذرائع کے مطابق امریکا کے لیے 4 سال میں پاکستانی برآمدات 23 ارب 24 کروڑ ڈالرز رہیں ۔
جبکہ پاکستانی درآمدات 8 ارب 80 کروڑ ڈالرز رہیں۔
گزشتہ مالی سال پاکستان کا امریکا کے ساتھ تجارتی سرپلس 4 ارب 9 کروڑ ڈالرز تھا، ۔
مالی سال 25-2024ء میں امریکا کے لیے پاکستانی برآمدات 5 ارب 84 کروڑ ڈالرز تھیں۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ مالی سال امریکا سے درآمدات کا حجم ایک ارب 74 کروڑ 40 لاکھ ڈالرز رہا۔
24-2023ء میں پاکستان کا امریکا کے ساتھ تجارتی سرپلس 4 ارب 2 کروڑ ڈالرز تھا جبکہ پاکستانی برآمدات کا حجم 5 ارب 29 کروڑ ڈالرز تھا۔
پاکستان نے 24-2023ء میں امریکا سے ایک ارب 26 کروڑ ڈالرز کی درآمدات کی تھیں۔
، سال 23-2022ء میں پاکستان کا امریکا کے ساتھ تجارتی سرپلس 3 ارب 25 کروڑ ڈالرز تھا۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں