ایشیا کپ کا مکمل شیڈول سامنے آگیا، وینیوز کا حتمی اعلان

دبئی اور ابوظبی میں ہوں گے ایشیا کپ ٹی20 2025 شیڈول کے تمام میچز

ایشیا کپ ٹی20 2025 کے میچز متحدہ عرب امارات کے شہروں دبئی اور ابوظبی میں کھیلے جائیں گے۔
ایشین کرکٹ کونسل (ACC) نے ٹورنامنٹ کے شیڈول کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں 14 ستمبر کو دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوں گی۔
پاکستان اور بھارت کے درمیان دوطرفہ کرکٹ تعلقات میں کشیدگی کے باعث دونوں ٹیمیں گزشتہ کئی برسوں سے نیوٹرل وینیوز پر ہی مقابلے کرتی آئی ہیں۔
، اور متحدہ عرب امارات ان مقابلوں کے لیے مرکزی مقام بن چکا ہے۔
ٹورنامنٹ کا باقاعدہ آغاز 9 ستمبر کوابوظبی میں افغانستان اور ہانگ کانگ کے درمیان میچ سے ہوگا جبکہ فائنل 28 ستمبر کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔
رواں ایڈیشن میں آٹھ ٹیمیں شرکت کریں گی، جن میں دو نئی ٹیموں (متحدہ عرب امارات اور عمان) کی شمولیت سے ایونٹ کا دائرہ کار بڑھا دیا گیا ہے۔
پچھلے ایڈیشن میں چھ ٹیموں نے حصہ لیا تھا۔
شیڈول کے مطابق دبئی میں 11 میچز کھیلے جائیں گے، جن میں سے 8 میچز کی میزبانی ابو ظہبی کرے گا۔
گروپ اےمیں بھارت (دفاعی چیمپئن)،پاکستان، متحدہ عرب امارات اور عمان شامل ہیں ۔
جبکہ گروپ بی سری لنکا، بنگلہ دیش، افغانستان اور ہانگ کانگ پر مشتمل ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں