ہمیں کسی سے لڑنا نہیں لیکن کوئی پاکستان کو میلی آنکھ سے دیکھے گا تو اسکی آنکھیں نکال دیں گے، اسحٰق ڈار

کوئی پاکستان کو میلی آنکھ سے دیکھے گا تو اس کی آنکھیں نکال دیں گے: اسحٰق ڈار کا دوٹوک اعلان

نائب وزیراعظم اسحٰق ڈار نے کہا ہے کہ پچھلے 48 گھنٹے میں بھارت نے نیا شوشہ چھوڑا ہے۔
، جموں و کشمیر اور لداخ کو یونین ٹیریٹری قرار دینے کے بعد نئی تقسیم کی باتیں ہورہی ہیں۔
، بھارتی میڈیا جموں کو ریاستی درجہ دیے جانے کی خبریں چلا رہا ہے۔
، مقبوضہ کشمیر کو یونین ٹیریٹری ہی رکھنے کا عندیہ دیا جا رہا ہے۔
، بھارت کے یہ اقدامات قابلِ مذمت ہیں۔
وفاقی دارالحکومت میں یوم استحصال کشمیر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے نائب وزیراعظم اسحٰق ڈار نے کہا کہ یومِ استحصال ہمیں بھارت کے غیر قانونی اقدامات کی یاد دلاتا ہے، ۔
بھارت نے پانچ اگست 2019 کو جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کی، بھارت نے جموں و کشمیر کو دو حصوں میں تقسیم کر کے لداخ کو الگ کر دیا۔
، بھارت نے مقامی باشندوں کے خصوصی حقوق بھی سلب کر لیے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں