یوم استحصالِ کشمیر: مریم نواز نے عالمی برادری کی بے حسی کو تنقید کا نشانہ بنایا
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے یومِ استحصالِ کشمیر پر خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ حق خود ارادیت کی جدوجہد میں کشمیری بہن بھائیوں کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کر تی ہوں۔
،بھارتی مقبوضہ جموں وکشمیر کے غیور بہن بھائیوں کی قربانیوں کو سلام کرتی ہوں۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کی آزادی لوح تقدیر پر ثبت ہو چکی ہے۔
، پانچ اگست 2019 سے بھارتی مظالم میں بے محابا اضافے کے باوجود کشمیریوں کا حوصلہ اور ہمت قابل تحسین ہے،۔
کشمیر فیصلہ کرے گا ہم ساتھ کھڑےتھے ،ہیں اور رہیں گے۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ بھارتی مقبوضہ جموں و کشمیر کا مسئلہ عالمی ضمیر پر سوال ہے۔
، مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی مظاہرین پر عالمی برادری کی بے حسی اور مجرمانہ خاموشی تاریخ کا سیاہ باب ہے۔
،کشمیری بہن بھائیوں پرآزادی کا سورج طلوع جلد ہوگا،برصغیر میں مستقل امن کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں