ٹیکس وصولی کا ہدف پورا: ایف بی آر میں اصلاحات کے نتائج سامنے آنے لگے
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ وفاقی حکومت کی طرف سے ایف بی آر میں کی گئی اصلاحات کے نتیجے میں جی ڈی پی میں ٹیکس کلیکشن کے تناسب میں اضافہ حکومت کے لیے باعث اطمینان ہے۔
، وفاقی حکومت اور وہ خود حکام کی طرف سے لیے گئے اصلاحاتی اقدامات کی مکمل حمایت اور تحفظ کریں گے ۔
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت فیڈرل بورڈ آف ریونیو میں مجوزہ اصلاحات پر ہفتہ وار جائزہ اجلاس ہوا۔
، بریفنگ میں بتایا گیا کہ ایف بی آر نے نئی مالی سال کے پہلے ماہ جولائی میں اپنا ٹیکس وصولی کا ہدف پورا کیا ہے۔
، آئندہ مہینوں میں بھی مکمل ہدف حاصل کرنے کی توقع ہے۔
، ملک بھر میں کسٹم کلیئرنس کے لیے ڈیجیٹل انفورسمنٹ سٹیشنز کا قیام ترجیحی بنیاد پر جاری ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں