زائرین کو سہولت: بذریعہ سڑک ایران جانے پر پابندی کے بعد نجی فضائی کمپنیوں کو اجازت
اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بذریعہ سڑک ایران جانے پرجائز وجوہات کےسبب پابندی عائد کی گئی ہے۔
قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ اہل تشیع بھائیوں کے بذریعہ سڑک ایران جانے پرجائز وجوہات کےسبب پابندی عائد کی۔
، ہم نے ایرانی حکومت کو کہا ہے کہ وہ کوئٹہ سے پرواز چلائے جس کے بعد ایران نے کوئٹہ سے زائرین کے لیے ایک پرواز شروع کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ چوتھا دن ہے اشتہار دیا ہےکہ ہماری نجی فضائی کمپنیاں بھی ایران کے لیے پرواز چلاسکتی ہیں، ہم نے نجی لائسنس ہولڈرز کو بھی اجازت دی ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں