سپریم کورٹ: لاپتہ افراد کے مسئلے کے حل کے لیے کمیٹی تشکیل، بیرونی دباؤ سے ججز کا تحفظ
لاپتہ افراد کے مسئلے کے حل کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی ہے، چیف جسٹس
چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے کہا کہ لاپتہ افراد کے مسئلے کے حل کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔
، کسی کو بھی بینچ اور بار کے تعلقات کمزور کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے وفد نے ملاقات کی۔
سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں ہونے والی ملاقات میں چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جنید غفار بھی شریک تھے۔
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا کہ بینچ اور بار نظامِ انصاف کے جڑے ہوئے ستون ہیں۔
وکلا کے بغیر انصاف کی فراہمی کا مشن مکمل نہیں ہوسکتا۔
چیف جسٹس نے بار رومز کی سولرائزیشن اور ای لائبریری سہولتوں کا اعلان کیا اور کہا دور دراز علاقوں میں آئی ٹی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔
لاپتہ افراد کے مسئلے کے حل کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ ہائی کورٹس میں ججز کو بیرونی دباؤ سے بچانے کا میکانزم بنایا ہے۔
تیرہ قسم کے مقدمات کے فیصلوں کی ٹائم لائن مقرر کی گئی ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں