دریائے ستلج میں سیلابی صورتحال: بھارت سے پانی کا بہاؤ بڑھنے کا خدشہ
این ڈی ایم اے نے دریائے ستلج میں ممکنہ سیلابی صورتحال پر الرٹ جاری کردیا۔
دریا میں گنڈا سنگھ والا کے مقام پر پانی کا بہاؤ ایک گھنٹے میں 26 ہزار 657 سے بڑھ کر 33 ہزار 653 کیوسک ہو گیا۔
ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق آج سے 7 اگست کے دوران ملک کے بالائی علاقوں میں شدید بارشوں کا امکان ہے ۔
اس دوران دریائے ستلج اور بیاس میں پانی کے بہاؤ میں مزید اضافہ متوقع ہے۔
بھارت میں واقع بھاکڑا ڈیم 55 فیصد اور پونگ ڈیم 56 فیصد بھر چکے ۔
ڈیموں سے پانی کے مزید اخراج کے باعث دریاؤں کے بہاؤ میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے ۔
دریائے ستلج میں رواں ہفتےگنڈا سنگھ والا کے مقام پر نچلے درجے کےسیلاب کا خدشہ ہے۔
مقامی انتظامیہ کو ہنگامی صورتحال کیلئے فوری ریسپانس،نکاسی آب اور ممکنہ انخلا کی تیاری کی ہدایت کر دی گئی ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں