کینیڈا میں آئمہ بیگ کا نکاح زین احمد سے، مداحوں کی مبارکبادیں

گلوکارہ آئمہ بیگ نے زین احمد سے نکاح کی تصدیق کرتے ہوئے تصاویر شیئرکردیں

پاکستان کی معروف گلوکارہ آئمہ بیگ نے اپنے دوست زین احمد سے کینیڈا میں نکاح کرلیا،جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔
گلوکارہ آئمہ بیگ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹا گرام پر زین احمد سے نکاح کی تصدیق کرتے ہوئے تصاویر شئیر کیں ہیں،۔
نکاح کی سادہ سی تقریب کینیڈا میں رکھی گئی تھی،جس پرمداحوں اورساتھی فنکاروں کی جانب سے مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ہے۔
آئمہ بیگ کے شوہر کپڑوں کے معروف برانڈ ‘راستہ’ کے مالک ہیں،اور ڈیزائنر بھی ہیں۔
یاد رہےکہ اس سے قبل آئمہ بیگ نے اداکار شہبازشگری سے منگنی کی تھی۔
،جسکو گلوکارہ کی جانب سے ستمبر 2022 میں ختم کرنے کا اعلان کردیا گیا تھا۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں