پنجاب میں چہلم امام حسینؓ پر علماء کی پابندی، سیکیورٹی سخت کر دی گئی
پنجاب میں چہلم امام حسینؓ پر سیکیورٹی کیلئے پولیس کے علاوہ رینجرز اور فوج تعینات ہوگی۔
، محکمہ داخلہ نے 61 علماء کے پنجاب میں داخلے پر پابندی عائد کردی۔
محکمہ داخلہ پنجاب کے ذرائع کے مطابق چہلم امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے موقع پر حساس شہروں اور ہاٹ اسپاٹس پر پولیس کے ساتھ پاک فوج اور رینجرز کے اہلکار بھی تعینات ہوں گے۔
محکمہ داخلہ کے مطابق آئی جی آفس کی جانب سے 91 علماء کے نام بھجوائے گئے تھے،۔
جانچ پڑتال کے بعد 61 علماء کے پنجاب میں داخلے پر پابندی عائد کردی گئی۔
رپورٹ کے مطابق علماء شرانگیز مقررین کی فہرست میں شمار کرکے داخلہ بند کیا گیا ہے، جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں