شیخ وقاص اکرم کی رکنیت ختم کرنے کا حتمی فیصلہ

شیخ وقاص اکرم کی رکنیت ختم: بغیر رخصت غیر حاضری پر کارروائی

شیخ وقاص اکرم کی رکنیت ختم کرنے کا حتمی فیصلہ کرلیا گیا
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی شیخ وقاص اکرم کی 40 روز تک بغیر رخصت ایوان سے غیر حاضری پر رکنیت ختم کرنے کا حتمی فیصلہ کر لیا گیا ہے۔
ذرائع قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے مطابق اس حوالے سے قرارداد 7 روز بعد ووٹنگ کے لیے ایوان میں پیش کی جائے گی جو رواں سیشن کے دوران ہی طے ہوگی۔
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ایوان کو پہلے ہی شیخ وقاص اکرم کی بغیر درخواست مسلسل غیر حاضری سے آگاہ کر دیا تھا۔
مسلم لیگ (ن) کی رکن اسمبلی نوشین افتخار نے آئین کے آرٹیکل 64 کی شق 2 کے تحت شیخ وقاص کی رکنیت ختم کرنے کی تحریک پیش کی تھی۔
جس پر ڈپٹی اسپیکر نے رولز کے مطابق کارروائی کی ہدایت دی۔
ذرائع کے مطابق قرارداد کی منظوری کے بعد شیخ وقاص اکرم کی رکنیت ختم ہو جائے گی۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں